4 جنوری 2014 - 20:30
مصر میں ہونے والی پر تشدد جھڑپیں تشویشناک

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مصر میں سیکورٹی فورسیز اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان "مرضیہ افخم" نے کل شام مصر میں حالیہ جھڑپوں میں اس ملک عوام کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، مصر میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ "مرضیہ افخم" نے وضاحت کی کہ ایران ، مصر میں سرگرم تمام  فریقوں کو صبر و تحمل اور امن و امان کی برقراری کی دعوت دیتا ہے اور تھران اس ملک کے اختلافات کے حل میں قومی مذاکرات کے انعقاد کا خواہاں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مصر میں اختلافات کے حل کے لئے مناسب ترین آپشن باہمی مذاکرات و گفتگوہے اور مصر کے حکام کو اسی آپشن پر غور کرنا چاہیے۔ یاد رہے گذشتہ رات سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد جاں بحق و متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔  

.......

/169